24 اگست 2013 - 19:30
بزرگ عالم دین علامہ سید حسین الاصغر انتقال کرگئے

مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ علامہ حسین الاصغر کی میت کو انکے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا۔۔

ابنا: بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ نظارت کے رکن علامہ سید حسین الاصغر الحسینی انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ علامہ حسین الاصغر کی میت کو ان کے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی نماز جنازہ شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔ جس میں مذہبی، سیاسی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ علامہ سید حسین الاصغر بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ نظارت کے رکن تھے، آپ ضلع ہنگو میں قائم مدرسہ زینبیہ (س) کے بانی بھی تھے۔

.......

/169